ہر انسان کی زندگی میں ایک ایسا وقت ضرور آتا ہے کہ وہ کسی ایک چیز کو اپنی مکمل زندگی کا مقصد سمجھ کے اس پر رک جانا چاہتا ہے۔ یہ 'ایک چیز' اس انسان کے لیے کسی دوسرے انسان کو حاصل کر لینا یا زندگی میں اچھا اور من پسند لآئف سٹائل حاصل ہو جا نا یا کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن اکثر اوقات جو ہم چا ہتے ہیں وہ لا حاصل ہی رہ جاتا ہے۔ اس لا حاصل کے بعد جو رویہ انسان اپناتا ہے وہ اس انسان کی آنےوالی زندگی میں کامیابی یا ناکامی کا تعین کرتا ہے ۔اور میں نے ہمیشہ اس لا حاصل پر ماتم کرنے کی بجائے ایک اور نئ منذل کو متعین کر کے پھر سے خود کو موقع دینے والوں کو سب سے زیادہ کامیاب دیکھا ہے۔ کیونکہ زندگی ہے ہی آگے بڑ ھنے کا نام جسے انگریزی میں کہتے ہیں "Move on"۔اس لیے آپ بھی آگے بڑھئے کیونکہ آپ کےلیے نا تو موقع رکے گا اور نا ہی کوئ انسان! تو زرا سوچئے گا کہ آپ ابھی تک کیوں رکے ہوے ہیں؟؟؟
No comments:
Post a Comment